• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پلاٹ میں بکری گھسنے پر نوجوان قتل

لاہور میں پلاٹ میں بکری گھس جانے کے معمولی جھگڑے پر خاتون سمیت چار افراد نے تشدد کرکے مبینہ طور پر ایک نوجوان کو ہلاک جبکہ اس کے باپ اور تایا کو زخمی کردیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق مقتول حسیب کی بکری ملزم بشیر کے پلاٹ میں گھسی جس پر بشیر اور اس کے عزیز واقارب نے جھگڑا شروع کردیا ۔

بات بڑھی تو کاشف ، مشتاق ، بشیر اور حاجراں بی بی نے حسیب کو بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا،حسیب کے باپ اور تایا کو بھی مارا پیٹا۔

سر پر اینٹ لگنے سے حسیب شدید زخمی ہوگیا جسے اسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔

پولیس نے مقدمہ درج کرکے ایک ملزم بشیر کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ دیگر کی گرفتاری کےلیے چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔

تازہ ترین