• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسئلہ کشمیر سلامتی کونسل میں اٹھانے کیلئے 50 سال لگا دئیے گئے، حنیف طیب

کراچی (اسٹاف رپورٹر)نظام مصطفی پارٹی کے سربراہ سابق وفاقی وزیرڈاکٹرحاجی محمدحنیف طیب نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس کو 50سال بعد منعقد ہونے پرکشمیری عوام کے لئے خوش آئند قراردیا ہے،لیکن پوری ملت اسلامیہ کے لئے یہ بات بھی غورطلب ہے کہ کشمیر کے مسئلہ کوسلامتی کونسل میں اُٹھانے کے لئے پچاس سال لگادیئے گئے۔ایک لاکھ کے قریب کشمیری شہید اورہزاروں زخمی ہوگئے ہیں۔کیاسلامتی کونسل اس بات کی منتظر تھی کہ لاکھوں عوام قتل وزخمی ہوجائیں،پھر وہ کوئی قدم اٹھائیں ؟ وہ خلفائے راشدین مسجد میں اجتماع سے خطاب کررہے تھے۔حاجی محمدحنیف طیب نے کہاکہ 14روز گزرجانے کے باوجودلاکھوں کشمیری عوام کرفیوکے باعث اپنے گھروں میں قید ہیں اور علاج معالجے ،روزگار سے محروم بھوک وافلاس کا شکارہیں۔بچے دودھ کے لئے بلک رہے ہیں اور والدین پریشان،جبکہ بھارتی درندے خواتین کی عصمت دری اورچادروچاردیواری کو تارتار کررہے ہیں، مساجد اور مدارس میں تالے ڈال دیئے گئے ہیں، جمعہ اور پنجگانہ نمازوں کی ادائیگی سے بھی محروم کردیاگیا۔عیدالاضحی پر قربانی بھی کرنے نہیں دی گئی۔انہوںنے کہاکہ 70سال گزرجانے کے باوجود اقوام متحدہ کااپنی ہی قراردادوں پر عمل درآمد نہ کراناظلم اوردہرامعیار ہے۔

تازہ ترین