ملتان(نیوزڈیسک)جمعیت علمائے اسلام (ف) کےامیرمولانافضل الرحمٰن زرداری ہاؤس پہنچ گئے اورپیپلزپارٹی کےچیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی۔پارٹی کےجاری ٹویٹ کے مطابق دونوں رہنمائوں نےاپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیزکانفرنس کے حوالے سے مشاورت کی جبکہ مقبوضہ کشمیرکی تازہ ترین صورتحال پر بھی تفصیلی غور کیاگیا۔