شکرگڑھ نورکوٹ( نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے ایک سال میں صرف یوٹرن ہی لئے ہیں ایک کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ بھی وفا نہ ہوا الٹا لاکھوں لوگ بے روز گار ہوگئے،آئی ایم ایف میں نہ جانے کے دعویدار اسی کا وزیرخزانہ،گورنر اسٹیٹ بنک لے آئے،امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف میں نہ جانے کے دعوے دار اسی کا وزیر خزانہ اور گورنر سٹیٹ بنک لے آئے،مہنگائی اور بے روز گاری میں اضافہ ہوا۔