• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیرمیں مظالم پر خاموشی ظلم سے کم نہیں :متحدہ سُنی آئمہ کونسل

ملتا ن ( سٹا ف رپو ر ٹر )متحدہ سُنی آئمہ کونسل ملتان کے مرکزی رہنما مرزا محمد ارشد القادری ، ملک عامر علی وینس قادری نے مشترکہ بیان میں کہا کہ بھارتی فورسز کے مظالم پر عالمی برادری کی خاموشی کسی ظلم سے کم نہیں ۔ حکومت کشمیری بھائیوں کو حق آزادی دلوانے کیلئے ہر مکمن کوشش برو ئےکار لائے۔ بھارتی مظالم پر انسانی حقوق کے ٹھیکیداروں کی خاموشی عالمی برادری پر سوالیہ نشان ہے کشمیرکی حالیہ صورتحال پر بھارت دنیا کا نمبر 1عالمی دہ شت گرد ملک بن چکا ہے۔ بھارت یہ بات مت بھولے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور پاکستان کا حصہ ہے اور بن کر رہے گا ۔ ملک عامرعلی وینس قادری نے کہا کہ کشمیری بھائیوں کا خون ضرور رنگ لائے گا ۔
تازہ ترین