کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے سابق اولمپین کلیم اللہ اور ناصر علی کو قومی سلیکشن کمیٹی میں شامل کر لیاہے۔پی ایچ ایف کا کہنا ہے کہ دونوں کو شامل کرنے کا مقصد ملک میں پی ایچ ایف ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت نئے کھلاڑیوں کی تلاش ہے۔ قومی سلیکشن کمیٹی اب چار کے بجائے چھ اراکین پر مشتمل ہوگی۔ منظور حسین جونیئر سربراہ جبکہ اراکین میں کلیم اللہ، ایاز محمود، خالد حمید، ناصر علی،اور وسیم فیروز شامل ہوں گے۔