• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلامتی کونسل نے مسئلہ کشمیر حل طلب قرار دیا ہے، محمد غالب

برمنگھم (پ ر) تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے حالیہ اجلاس میں مسئلہ کشمیر حل طلب قرار دیا گیا کہ کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ نہیں ،انہوں نے کہا کہ اس وقت کشمیر پر دنیا کی توجہ نریندر مودی کی حرکتوں اور پالیسیوں کی وجہ سے مبذول ہورہی ہے پلوامہ کا حملہ ہو یا یا کشمیر کی قانونی حیثیت تبدیل کرنا یہ سارا کچھ بھارت خود کر رہا ہے۔ پاکستان کو اس سے فائدہ اٹھا کر بھارت کے لیے ایسے حالات پیدا کرنے چاہیے کہ بھارت خود عالمی برادری سے مطالبہ کرے کہ مسئلہ کشمیر پُرامن طور پر حل کرایا جائے۔ محمد غالب نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ وہ اب کشمیریوں کے سفیر بن کر دنیا کو توجہ دلائیں گے اس سے مقبوضہ کشمیر کے عوام کی جدو جہد کو تقویت ملی ہے پاکستان کی کوششوں کے بغیر مسئلہ کشمیر کے حل کرنے میں کوئی پیش رفت نہیں ہوسکتی بھارت کے ساتھ سفارتی اور تجارتی تعلقات ختم کرنے سے بھارت کے خلاف برسرپیکار کشمیریوں کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے۔ بھارت کے یوم آزادی پر حکومت پاکستان کی اپیل پر پاکستان اور بیرون ملک بھرپور احتجاج کر کے یوم سیاہ منا کر یکجہتی کا اظہار کیا گیا اہل کشمیریر کی خواہشات اور امنگوں کے مطابق بھارت کو پیغام دیا کہ پاکستان اہل کشمیر کے ساتھ کھڑا ہے۔ تحریک کشمیر یورپ اس میں حکومت پاکستان کے ساتھ ہر جگہ بھرپور تعاون کرے گی۔
تازہ ترین