• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان میں نئی تعلیمی پالیسی: جماعت پنجم کا بورڈ امتحان ختم، مڈل کا لازمی قرار

کوئٹہ(آن لائن)محکمہ تعلیم بلوچستان نے تعلیمی پالیسی 2019 کا اعلان کر دیا ۔ذرئع کے مطابق محکمہ تعلیم بلوچستان نے نئیتعلیمی پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے پنجم کا بورڈ امتحان ختم، مڈل کا لازمی کر دیا ہے کچی جماعت سے پنجم تک فیل/ پاس کا تصور نہیں ہوگا ۔نویں کا بورڈ امتحان بھی ختم کرنے کی تجویز دی گئی ہے آئندہ سال 2020 میں پنجم کا بورڈ امتحان نہیں ہو گا صرف مڈل کا بورڈ امتحان ہوگا- مڈل امتحان پاس کرنے والے طلبا و طالبات کو میٹرک طرز کی سند جاری کی جائے گی مڈل امتحان گورنمنٹ سکولوں کے بچوں کے ساتھ ساتھ پرائیویٹ سکولوں کے بچوں کے لئے بھی دینالازمی قرار دیا گیا ہے۔
تازہ ترین