• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈائریا کے فوری خصوصی وارڈز قائم کرنے کی ہدایت


ہیلتھ افسروں اور اسپتالوں کی انتظامیہ کو ایک مراسلہ میں ہدایت کی گئی ہے کہ اسپتالوں میں فوری طور پر ڈائریا کے خصوصی وارڈ قائم کئے جائیں۔

ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ڈاکٹر مسعود سولنگی کی جانب سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسروں اوراسپتالوں کی انتظامیہ کو مراسلہ بھیجا گیا ہے، جس میں ہدایت کی گئی ہے کہ اسپتالوں کے خصوصی وارڈز میں ادویات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ بچے گیسٹرو، نمونیہ سمیت پیٹ کی مختلف بیماریوں میں بھی مبتلا ہورہے ہیں، وارڈز میں چوبیس گھنٹے ڈاکٹروں اورطبی عملے کی دستیابی کویقینی بنایا جائے۔

ڈی جی ہیلتھ سندھ نے مراسلے میں مزید کہا ہے کہ وہ خود کراچی کے تمام وارڈزکی مانیٹرنگ بھی کریں گے۔

تازہ ترین