• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’20جولائی تک ہر حال میں زندہ رہوں گا‘، سونم وانگچک کا بھوک ہڑتال ختم کرنے سے انکار

---فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا
---فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا 

معروف بھارتی سماجی کارکن سونم وانگچُک نے دہلی میں جاری اپنی غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال ختم کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں 20 جولائی تک ہر حال میں زندہ رہوں گا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق معروف سماجی کارکن سونم وانگچُک نیٹ (NEET) پرچہ لیک ہونے پر وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

59 سالہ سونم وانگچک کی بھوک ہڑتال کو 20 دن ہو چکے ہیں، ڈاکٹروں کے مطابق ان کی صحت تشویشناک مرحلے میں داخل ہو چکی ہے اور ان کا وزن 9 کلو گرام کم ہو گیا ہے، معالجین نے خبردار کیا ہے کہ مسلسل صرف پانی پر انحصار جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اپنے حامیوں سے خطاب میں سونم وانگچک نے 20 جولائی کو ’کاکروچ جنتا پارٹی‘ کے زیرِ انتظام پارلیمان کی جانب مجوزہ پُرامن مارچ میں بڑی تعداد میں شرکت کرنے کی اپیل کی ہے۔ 

انہوں نے کہا ہے کہ عوام اپنی آواز جمہوریت کے ایوان تک پہنچائیں۔

دوسری جانب دہلی ہائی کورٹ نے حکام کو ہدایت دی ہے کہ سونم وانگچُک کی صحت کی روزانہ نگرانی کی جائے اور ضرورت پڑنے پر فوری طبی امداد فراہم کی جائے۔

واضح رہے کہ بھارتی وزیرِ تعلیم کے خلاف یہ احتجاج گزشتہ ماہ 20 جون کو شروع ہوا تھا جبکہ سونم وانگچُک 28 جون کو اس تحریک میں شامل ہوئے اور تب سے مسلسل بھوک ہڑتال پر ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید