• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی فضائیہ کتنی قابل؟ ائر چیف نے بھانڈا پھوڑ دیا

بھارتی فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل بریندر سنگھ دھنووا نے اپنے ہی ادارے کے مخدوش حالات کا بھانڈا پھوڑدیا۔


بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کی دھمکی کے بعد بھارتی فضائیہ کتنی قابل ہے، اس حوالے سے سربراہ نے خود ہی بتادیا ہے۔

نئی دہلی میں تقریب سے خطاب میں بھارتی ایئر چیف مارشل نے اعتراف کیا کہ بھارتی فضائیہ کے مگ۔21 طیارے 44 سال پرانے ہوچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مگ۔21 طیارے جتنے پرانے ہیں، اس دور میں اتنی پرانی تو کوئی گاڑی بھی نہیں چلاتا۔

رواں برس 27 فروری کو بھارتی فضائیہ کے مگ۔21 طیارے کو پاکستان ایئر فورس کے جانباز پائلٹ نے مار گرا یا تھا، جس کے بعد پاکستانی حدود میں گرنے والے بھارتی پائلٹ ابھینندن کو پاکستانی آرمی نے گرفتار کرلیا تھا۔

تازہ ترین