• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عیسٰی لیب نیشنل سینئرز اینڈ جونیئرز ٹینس چیمپئن شپ31 اگست سے 6 ستمبر تک ماڈرن کلب کراچی میں ہوگی۔

یہ اعلان پروفیسر ڈاکٹر فرحان عیسٰی، خالد رحمانی اور گلزار فیروز نے کراچی جیم خانہ میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

فرحان عیسٰی نے کہا کہ گزشتہ سات سال سے ایونٹ کی سرپرستی کررہے ہیں اور مستقبل میں بھی یہ سلسلہ جاری ہے گا۔

اس کے ساتھ ساتھ نوجوان بچے اور بچیوں کے کیمپ کا بھی انعقاد باقاعدگی سے کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ دس سے زائد کھیلوں کی مستقل بنیادوں پر سرپرستی بھی کرتے آ رہے ہیں۔

خالد رحمانی نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں جونیئرز 18سنگلز اور ڈبلز، گرلز 18سنگلز، بوائز 16سنگلز اور ڈبلز، بوائز 14سنگلز اور ڈبلز، بوائز اینڈ گرلز 12سنگلز اور ڈبلز، بوائز اینڈ گرلز،10 سنگلز کے مقابلے ہوں گے جبکہ مینزسنگلز، لیڈیز ڈبلز اور وہیل چیئر سنگلز کے سندھ کی سطح کے مقابلے بھی ٹورنامنٹ میں شامل کئے گئے ہیں۔

وہیل چیئر ٹینس، پی پی ٹی ایف کے گریڈ اول ٹورنامنٹ کے مطابق کھلاڑیوں کو کھیلوں کی اشیا انعام کے طور پر دی جائیں گی۔

وہیل چیئر ٹینس ایونٹ کے انعقاد کے لیے پیرا اسپورٹس پاکستان کا تعاون بھی حاصل کیا گیا ہے۔ تمام غیر مقامی جونیئرز کھلاڑیوں کو پی ٹی ایف کے قوانین کے مطابق ٹریولنگ اور ڈیلی الاؤنس بھی دیا جائے گا۔

تازہ ترین