• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوں تو آج کل دنیا بھر میں جدید اور مضبوط ترین پل تعمیر کیے جا رہے ہیں، لیکن جناب ان دنوں چین کا مہارت، ذہانت اور آرٹ سے مزین منفرد پُل لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔


جی ہاں، چین کے صوبے Fujian کی کاؤنٹی Youxi میں ایک ہزار میٹر بلند پہاڑی سلسلے پر ماہر انجینئرز کا تیار کردہ 99 میٹر طویل رینبو برج اپنے آرٹسٹک انداز کے باعث نہ صرف چین بلکہ دنیا بھر میں بیحد مقبول ہو رہا ہے اور لوگ ہاتھوں پر بنے اور قوس قزاح کے رنگوں سے سجے شیشے کے اس طویل پُل کی سیر کے لیے چین کا رُخ کر رہے ہیں۔

4.2 ملین ڈالر کی لاگت سے بننے والے منفرد نوعیت کے اس پُل کی خاص بات یہ ہے کہ اس کے شیشوں کو قوس قزاح کا رنگ دیا گیا ہے کہ جیسے حقیقتاً قوس قزاح پر چل رہے ہیں جبکہ دوسری خاص بات دیوہیکل ہاتھوں سے گزرنا ہے کہ جیسے پُل کو کسی نے ہاتھ میں تھاما ہوا ہے اور لوگ اس پر چل رہے ہیں۔

تازہ ترین