• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئے صوبوں کےقیام پرتمام جماعتوں کی مشاورت کیلئےپارلیمانی کمیٹی تشکیل دینے کی سفارش

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف نے نئے صوبوں کے قیام سے متعلق تمام سیاسی جماعتوں کی مشاورت کے لئے اسپیکر قومی اسمبلی کو پارلیمانی کمیٹی تشکیل دینے کی سفارش کی ہے۔ کمیٹی نے لیگل پریکٹیشنرز اینڈ بار کونسلز ترمیمی بل 2018ءمنظور کر لیا ہے جبکہ کم عمری میں شادی سے متعلق ترمیمی بل 2019ءکو آج بروز بدھ تک موخر کر دیا،کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روزریاض فتیانہ کی سربراہی میں ہوا،کمیٹی نے اقلیتوں کی نشستوں میں اضافہ کا آئینی ترمیمی بل 2019ءحسین طارق کی سربراہی میں قائم ذیلی کمیٹی کو بھجوا دیا،کمیٹی ارکان نے کشور زہرہ کے آئینی ترمیمی بل 2018ء(شق 51، 76 اور 106 میں ترمیم) پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ کشور زہرہ نے اپنے بل کے خدوخال بیان کرتے ہوئے کہا کہ تمام حلقوں میں ووٹرز کی تعداد یکساں ہونی چاہئے ، ووٹرز کی تعداد میں کمی بیشی ناانصافی ہے اور آرٹیکل 25 کی نفی ہے۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر فتح یعقوب نے کہا کہ آبادی کا تناسب برابر کرنے سے ایک حلقہ دو اضلاع میں آ سکتا ہے جس کے باعث انتظامی مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔
تازہ ترین