آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
ہفتہ22؍جمادی الاوّل 1441ھ18؍جنوری 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

ضلع ناظم نے نحقی ہسپتال میں سولرائزیشن کا افتتاح کردیا

پشاور ( نیوزڈیسک) ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان نے رکن خیبر پختونخوا اسمبلی اربا ب جہانداد کے ہمراہ کیٹیگری ڈی ہسپتال نحقی میں ضلعی حکومت کے 62 لاکھ روپے کے فنڈز سے مکمل ہونیوالے سولرائزیشن کا باضابطہ افتتاح کردیا جبکہ ضلعی بجٹ میں ہسپتال کیلئے ایکسرے ا ور الٹراسائونڈ پلانٹ کی خریداری کیلئے مختص دو کروڑ روپے کی لاگت سے خریداری کے احکامات جاری کردئیے ضلع ناظم نے ہسپتال کے مختلف حصوں کا جائزہ لیتے ہوئے او پی ڈی ، ایمرجنسی ، وارڈز اور لیبارٹری میں سولرائزیشن سے بجلی کی سہولیات کامعائنہ کیا ، اس موقع پرضلع ناظم محمدعاصم خان نے ایم ایس ڈاکٹر سید بادشاہ کو ہدایات دی کہ ہسپتال میں مریضوں کو بہتر سہولیات ، ادویات اور لیبارٹری ٹیسٹ میں اب غفلت برداشت نہیں کرینگے ۔ انہوں نے ایم ایس کے مطالبے پر ہسپتال کیلئے 10 لاکھ روپے ایم اینڈ ڈار فنڈز جاری کرنے کے احکامات جاری کئے تاکہ ہسپتال کی مرمت اور رنگ روغن بروقت ممکن ہوسکیں جبکہ ہسپتال میں پانی اوردیگر سہولیات کی فراہمی کیلئے50 لاکھ روپے صوبائی حکومت سے فراہمی کیلئے ہرممکن مدد کی یقین ہانی کرائی۔

پشاور سے مزید