• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ سے پولیس نے فائرنگ کے تبادلے کے بعد 3 ڈکیتوں کو گرفتار کرلیا۔

سہراب گوٹھ میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان بانٹوہ میمن سوسائٹی، الآصف اسکوائر کے قریب مقابلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے کے دوران ڈاکوؤں کی گولیاں پولیس موبائل کو بھی لگیں تاہم تمام اہلکار خوش قسمتی سے محفوظ رہے۔

پولیس نے 3 ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا جن کے قبضہ سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن برآمد کیا گیا، ملزمان کا گروہ ڈکیتی سمیت دیگر سنگین نوعیت کی وارداتوں میں ملوث تھا۔

گرفتار ملزمان میں فیض محمد عرف فیضی، اجمل اور زیدی شامل ہیں، تینوں ملزمان افغان شہری ہیں۔

تازہ ترین