• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سربراہ پاک بحریہ کا کریکس اور کوسٹل ایریا کا دورہ


پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کریکس اور کوسٹل ایریا میں پاک بحریہ کی تنصیبات کا دورہ کیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق دورے کے دوران نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے پاک بحریہ کے اسپیشل سروس آپریشنل ٹریننگ سینٹر کا افتتاح کیا۔

یہ سینٹر پاک بحریہ کے آفیسرز اور جوانوں کو دیگر تربیت کے ساتھ ساتھ انسدادِ دہشت گردی کی جدید اور معیاری تربیت فراہم کرے گا۔ اس سینٹر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ساتھ دوست ممالک کے آفیسرز اور جوان بھی تربیت حاصل کر سکیں گے۔

اس سینٹر کے قیام سے پاک بحریہ کے انسدادِ دہشت گردی کے آپریشنز کرنے کی صلاحیتوں میں اضافہ ہو گا۔ قبل ازیں نیول چیف نے پاک بحریہ کی یو اے وی (UAV) لانچنگ سائٹ کا دورہ بھی کیا۔

ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ نیول چیف کو لانچنگ سائٹ پر یو اے وی سسٹم پر بریفنگ دی گئی، نیول چیف نے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

پاک بحریہ کسی بھی قسم کی صورتحال سے نمٹنے کے ہمہ وقت تیار اور مستعد ہے۔ دورے کے دوران نیول چیف نے کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے سلسلے میں پودا بھی لگایا۔

تازہ ترین