آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
پیر16؍محرم الحرام 1441ھ 16؍ستمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بل گیٹس کی عمران خان سے ملاقات کی خواہش

بل گیٹس کاعمران خان کو خط


مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے خیبرپختونخوا میں بڑھتے پولیوکیسز پر اجلاس طلب کرنے پر وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا ہے اور ستمبر میں اقوام متحدہ اجلاس میں ان سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا۔

وزیراعظم عمران خان کو مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے خط لکھا جس میں صوبہ خیبرپختونخوا میں بڑھتے ہوئے پولیوکیسز پر اجلاس طلب کرنے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور پولیوکےخاتمے میں کی جانے والی کوششوں پرحکومت پاکستان کوخراج تحسین پیش کیا۔

بل گیٹس کا کہنا تھا کہ پولیو ختم کرنے کےلیے والدین کےذہنوں سے شکوک نکالنا انتہائی ضروری ہے، حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام ( ای پی آئی)پر حکومت کی خصوصی توجہ درکار ہے۔

مائیکروسافٹ کے بانی نے انسدادپولیو ،ڈاکٹر ثانیہ نشتر اور احساس پروگرام کی بھی تعریف کی اور ستمبرمیں اقوام متحدہ اجلاس میں وزیراعظم سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ خیبرپختونخوامیں پولیوکیسز پر وزیراعظم عمران خان نے ہنگامی اجلاس طلب کیا تھا ، جس میں ان کو پولیوکیسز سے متعلق رپورٹ پیش کی گئی اور بتایا گیا کہ گزشتہ سال صوبہ میں پولیو کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا تھا،جبکہ 10 اضلاع میں رواں سال پولیو کے 41 کیس سامنے آئے ہیں۔

اجلاس میں پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق بنوں ڈویژن میں 30 پولیو کیس رپورٹ ہوچکے ہیں ، ملک بھر میں 80 فیصد پولیو کیسز پشتون کمیونٹی والے علاقوں سے رپورٹ ہوئے ہیں، لہذا پشتون کمیونٹی کو پولیو سے متعلق آگاہی دینے کے لیے موثر حکمت عملی کی ضرورت ہے۔

رپورٹ کے مطابق مختلف اضلاع میں 76 پولیو ورکرز اور اہلکار شہید کیےگئے، ایمرجنسی آپریشن سینٹرکےسینئر افسران کومختلف ڈویژن میں متحرک کیاگیا، نکات میں بتایا گیا انکاری والدین کو راضی کرنے کے لیےبااثرافراد سے رابطے کیے ، ویکسی نیشن پرمنفی پروپیگنڈا ختم کرنے کے اقدامات کیے ہیں۔

رپورٹ میں سفارش کی گئی ہے کہ صوبائی پولیو ٹیم 2020 تک پولیو پر قابو پانے کی صلاحیت رکھتی ہے ایمرجنسی آپریشن سینٹر کی موجودہ ٹیم کو اپریل 2020 تک کام کرنے دیا جائے۔

قومی خبریں سے مزید