• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اتحاد تنظیمات مدارس پاکستان کے طلبا نے ملاقات کی ہے۔

ویڈیو: آئی ایس پی آر


اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف کا کہنا تھا کہ طلبہ خوشحال اور ترقی کرتے پاکستان کیلئے خدمات جاری رکھیں، مدارس کو قومی تعلیمی نظام میں لانے سے طلبہ کو کیرئیر کے بہترین مواقع ملیں گے۔

انہوں نے کہا کہ طلبا مفید شہری کی حیثیت سے معاشرے کا حصہ بنیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات مدارس کے انٹر میڈیٹ امتحانات میں پوزیشن ہولڈر طلبا نے کی۔

آرمی چیف نے مختلف ڈسپلنز میں اعلیٰ پوزیشن لینے والے طلبہ کو مبارک باد دی۔

تازہ ترین