• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت، کشمیر یوں کے لیے منصفانہ پالیسی بنائے، خامنہ ای

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّہ علی خامنہ ای نے مقبوضہ کشمیر کی کشیدہ صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بھارت سے کشمیر اور کشمیریوں سے متعلق منصفانہ پالیسی اپنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

ایرانی صدر حسن روحانی اور کابینہ ارکان سے ملاقات میں ایران کے سپریم لیڈر کا کہنا تھا کہ ایران کے بھارت سے اچھے تعلقات ہیں لیکن ہم بھارت سے توقع کرتے ہیں کہ وہ کشمیر سے متعلق منصفانہ پالیسی اپنائے اور کشمیریوں کے استحصال کو روکے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مسئلہ کشمیر برطانوی راج کے شیطانی اقدامات کا نتیجہ ہے، دونوں ملکوں کے درمیان مسئلہ کشمیر کو طول دینے کے لیے برطانیہ نے جان بوجھ کر اسے غیرحل شدہ چھوڑا۔

تازہ ترین