• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی برادری بھارتی جوہری ہتھیار غیرمحفوظ ہونے کا نوٹس لے، ثروت قادری

کراچی (پ ر ) سربراہ سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ بھارتی ایٹمی ہتھیار محفوظ ہاتھوں میں نہیں انتہا پسندوں کورسائی مودی نے دی ہے، اقوام متحدہ، او آئی سی عالمی برادری بھارتی جوہری ہتھیار غیر محفوظ ہونے کا فوری نوٹس لیں،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو مزید 3سال کیلئے آرمی چیف مقرر کرنے کا خیر مقدم کرتے ہیں، موجودہ بیرونی واندرونی حالات کے پیش نظر حکومت کا اقدام اچھا ہے، مودی حکومت کو پوری طاقت سے جواب دینے کا وقت آچکا ہے، کشمیریوں پر ظلم وستم فرعونیت سے بھی زیادہ بڑھ چکے ہیں،کشمیر کے مظلوم عوام غذا اور ادویات کیلئے پریشان ہیں تو دوسری طرف بھارتی مظالم نے انسانیت کو شرمسار کردیا ہے،مذہبی جنونیت کی بنیاد پر مسلمانوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے، کشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑ سکتے،آرمی چیف جہاد کا اعلان کریں ثروت اعجاز قادری اور کارکن اول صف میں کھڑے ہونگے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے بھارتی ایٹمی ہتھیار غیر محفوظ ہاتھوں میں جانے پر گہری تشویش اور اقوام متحدہ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کیا، ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ کشمیر بنے گا پاکستان کشمیرمظلوم عوام کی آواز ہے، بھارت جتنا چاہے زور لگالے کشمیریوں کی آزادی کو روکنا اب کسی کے بس میں نہیں ہوگا، انہوں نے کہا کہ بھارت کے مودی اور اس کے چیلے گیدڑ بھبکیوں کی بجائے کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت دیں، پاکستان کی پر امن پالیسی کو کمزوری سے تعبیر نہ کیا جائے، اینٹ کا جواب پتھر سے دینا جانتے ہیں۔
تازہ ترین