• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنرل باجوہ زبردست آرمی چیف، پاک چین تعلقات کی مضبوطی میں اہم کردار، چین

اسلام آباد (نمائندہ جنگ ‘ایجنسیاں)چین نے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ کو آئندہ تین سال کیلئے آرمی چیف برقراررکھنے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہاہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ پاکستان آرمی کے زبردست سپہ سالار اورغیر معمولی قائدانہ صلاحیتوں کے مالک ہیں‘ پاک چین تعلقات کی مضبوطی میں ان کا اہم کردار ہے ‘ان کی قیادت میں پاک فوج خطے میں امن کیلئے کردار جاری رکھے گی ۔ترجمان چینی وزرات خارجہ کے مطابق ہمیں حکومت پاکستان کے جنرل قمر جاوید باجوہ کی مزید 3 سال کی تقرری کے فیصلے کے بارے میں آگاہی ہوئی ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ چینی حکومت اور فوج کے دیرینہ دوست ہیں، جنرل باجوہ نے پاک چین دوستی میں مثبت تعاون کیا ہےجبکہ دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی میں بھی ان کا اہم کردار ہے ۔ ہمیں یقین ہے جنرل باجوہ کی زیر کمان پاک فوج پاکستان کی سلامتی، خود مختاری اور علاقائی امن و استحکام کو برقرار رکھنے کا عمل جاری رکھے گی۔

تازہ ترین