اسلام آباد (ساجد چوہدری ) وزارت موسمیاتی تبدیلی نے خیبرپختونخوا میں سابقہ دور حکومت میں لگائے گئے ایک ارب درختوں کا کاربن کریڈٹ عالمی منڈی میں بیچنے کا فیصلہ کیا ہے، عالمی منڈی میں قیمت 4 ڈالر فی میٹرک ٹن، کاربن کریڈٹ سے حاصل رقم سے ایک ارب درختوں کی قیمت نکل آئیگی،وزارت کے ذرائع کے مطابق اس وقت عالمی منڈی میں کاربن کریڈٹ کی قیمت 4 ڈالر فی میٹرک ٹن بتائی جاتی ہے، اگر خیبر پختونخوا میں لگائےگئے ایک ارب درختوں کا کاربن کریڈٹ بیچا جائے تو اس سے حاصل ہونیوالی رقم سے ایک ارب درخت لگانے کی قیمت نکل آئیگی، خیبر پختونخوا نے 6لاکھ ہیکٹر رقبہ پر جنگلات لگانے کا عہد کیا ہے ،اقوام متحدہ کے اندازے کے مطابق مذکورہ جنگلات سے 120 ملین ڈالر کے معاشی فوائد حاصل ہونگے ۔