کراچی (این این آئی) وفاقی وزیر بحری امورسید علی حیدر زیدی نےکہاہے کہ سندھ حکومت نے پچھلے گیارہ سال صفائی کی نہ آئندہ گیارہ سال کریں گے‘ وفاقی وزیر بحری امورسید علی حیدر زیدی نے نارتھ کراچی کے صنعتکاروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرواتے ہوئے نکاٹی سے تجاویز مانگی لی ہیں جو وہ خود وزیراعظم عمران خان کو پیش کریںگے جبکہ ایف بی آر سے متعلق مسائل کے حل کے لیے چیئر مین شبر زیدی کے ساتھ اجلاس بلانے کی بھی یقین دہانی کروائی ہے تاکہ صنعتی سرگرمیوںکو فروغ دیا جاسکے۔