• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعیدغنی کی میڈیا سے گفتگو


کراچی (این این آئی)وزیر اطلا عا ت سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ اس وقت ایم کیو ایم ،پی ٹی آئی کی بی ٹیم بنی ہوئی ہے ‘کراچی میں کچرے کو ہم سب کو مل جل کر صاف کرنا چاہیے لیکن تحریک انصاف اور ایم کیو ایم دونوںاس ایشو پر صرف سیاسی پوائنٹ اسکورننگ کررہی ہیں ‘کچرے کے ساتھ سندھ حکومت کا براہ راست قانون کے مطابق کوئی تعلق نہیں ہے۔میرے پاس کوئی ایسی پیرنی نہیں ہے جو جادو پڑھیں اور پانی سوکھ جائے۔ پیپلز پارٹی میں فارورڈ بلاک بنانے کی خواہش اور خواب کوئی نئے نہیں ہیں ‘سندھ کی عوام نے گذشتہ 10 سالوں سے انہیں ذلیل اور رسوا کیا ہے۔

تازہ ترین