• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

8 گاڑیاں و موٹرسائیکل غائب، لوٹنے کے نصف درجن واقعات، چوری کی بھی 3 وارداتیں

راولپنڈی ، اسلام آباد(سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں سرقہ بالجبر ،چوری اورقفل شکنی کی وارداتوں میں شہری 2 گاڑیوں ،5موٹرسائیکلوں اوردیگراشیاء سے محروم ہو گئے اسلام آباد سے بھی بائیک اڑا لی گئی۔ تھانہ پیرودھائی کو محمد راشد خان نے بتایا کہ اپنے ہوٹل پر کائونٹر پر بیٹھا تھا کہ 3 مسلح افراد نےکائونٹر سے ڈیڑھ لاکھ روپے اور موبائل اٹھا لیا اور ساتھ والے ہوٹل المدینہ کے کائونٹر پر بیٹھے ہوئے شیر احمد سے بھی 90 ہزار روپے چھین کر فرار ہوگئے۔ تھانہ کینٹ کے علاقہ حیدروڈپردوموٹرسائیکل سواراسلحے کی نوک پرملک کمیونیکیشنزسے گن پوائنٹ پر40ہزارروپے چھین کرلے گئے ۔ تھانہ ائرپورٹ کو افتخار احمد نے بتایاکہ 2 موٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پر مجھ سے پرس چھین کر فرار ہو گئے جس میں ایک لاکھ 15ہزار روپے اور دیگر کارڈز تھے۔تھانہ صدربیرونی کو نور نواز خان نے بتایاکہ پیر مہرعلی شاہ ٹاون میں میرے مکان کے تالے توڑکر چورکمبل ، کپڑے ، برتن و پسٹل لے گئے۔تھانہ مری کو سہیل احمد نے بتایاکہ میری دکان کے تالے توڑکر چور غلے سے ایک لاکھ روپے ، موبائل کارڈ اور سگریٹ کے پانچ کارٹن لے گئے۔دریں اثناء تھانہ کھنہ کے علاقے سوہان سے موبائل جبکہ تھانہ سبزی منڈی کے علاقے آئی ٹین فور سے موبائل و پرس چھین لیے گئے۔تھانہ سیکرٹریٹ کے علاقے فارن لاجز میں عدنان ایوب کے گھر سےکیمرہ چوری ہو گیا۔تھانہ گولڑہ کے علاقے ڈی بارہ ون میں دربار پر آئی خاتون سے اسلحہ کی نوک پر زیورات چھین لیے گئے۔تھانہ ترنول پولیس نے 14 لاکھ روپے فراڈ کا مقدمہ درج کر لیا ۔ لاکھوں کے چیک بھی ڈس آنر ہو گئے۔
تازہ ترین