• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک ہی پوسٹ پر براجمان‘ تقسیم کار کمپنیوں میں تبادلوں کے احکامات

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) آئیسکو سمیت بجلی کی تمام تقسم کار کمپنیوں میں2 تا3 سال سے زیادہ ایک ہی پوسٹ پر کام کرنے والوں کو تبدیل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے۔ ذرائع نے بتایا کہ آئیسکو میں ایسی پوسٹوں پر متعدد اہلکار کئی کئی سالوں سے براجمان ہیں جس کی وجہ سے کرپشن کے کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ایک ہی جگہ کام کرنے کی بڑی وجہ یونین کی پشت پناہی ہے۔ اس حکم کیخلاف یونین نے ڈی جی ایچ آر کو خط لکھ کر اپنے بندوں کو تحفظ دینے کی کوشش کی ہے اور تبادلوں کی وجہ سے حادثات میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا مگر آئیسکو حکام یونین کے خط کی وجہ سے ان احکامات پر عملدرآمد کرنے میں ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔
تازہ ترین