• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملنگ آباد سانحہ کا حکومتی سطح پر کوئی نوٹس نہیں لیا گیا‘جمعیت ن

کوئٹہ (آن لائن)جمعیت علماء اسلام نظریاتی پاکستان کے سیکرٹری اطلاعات حاجی عبدالستارچشتی ‘ضلعی امیر پشین مولانامحمد انور‘ مرکزی معاون حاجی حیات اللہ کاکڑ ‘ڈاکٹر شمس الحق ‘مولانامحمد نبی ‘مولاناعبدالغفار ودیگرنے کہا ہے کہ ملنگ آباد میں چارسگے بھائیوں کی وفات پر حکومتی سطح پر نہ کسی نے جنازے میں شرکت کی اور نہ لواحقین سے تعزیت کی، انسانی ہمدردی اور اسلامی روایات کی بنیاد پر والدین کوحوصلہ دینااورمالی تعاون حکومت کی ذمہ داری ہے لیکن حکومت کو اتنے بڑے سانحے کااحساس تک نہیں ہوا ۔انہوں نے کہاکہ اسلام نے انسانیت کوہمیشہ صلہ رحمی اور ہمدردی کادرس دیا اور مومن کوایک جسم کی مانند قرار دیاکہ جسم کے ایک عضو کی تکلیف سے پورا جسم بے چین ہوجاتا ہے حکومت تو مثالیں ریاست مدینہ کی دیتی ہے لیکن اقتدار کی خرمستیوں میں اتنے بڑے سانحے پر اظہار ہمدردی کے الفاظ تک ادانہیں کئے،انہوں نے کہا کہ حکومت متاثرہ والدین کے ساتھ مالی تعاون کرے تاکہ کم ازکم ان کی پریشانی میں کچھ کمی آئے جمعیت نظریاتی حاجی احمد کے غم میں برابر کی شریک ہے ۔
تازہ ترین