کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)شا وکشاہ روڈ پر نماز کیلئے جانے والے نوجوان کو نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے خنجر کے وار کر کے زخمی کر دیا پولیس کے مطابق شاوکشاہ رور کا رہائشی نوجوان محب اللہ گزشتہ روز گھر سے ظہر کی نماز کی ادا ئیگی کیلئے ڈائریکٹریٹ کی مسجد جا رہا تھا کہ تین موٹرسائیکلوں پر سوار چھ افراد نے اس پر حملہ کر دیا اور خنجر کے وار کر کے شدید زخمی کر کے فرار ہو گئے اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمی کو ہسپتال پہنچایا جبکہ مقدمہ درج کر کے حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی ۔