• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریٹائرڈ ملازمین، بیوائوں کو دئیے گئے چیک باؤنس ہو رہے ہیں:ریلوےسمپارس یونین

ملتان(سٹاف رپورٹر)پاکستان ریلوے سمپارس یونین کےاجلاس سے خطاب کرتے ہوئےصدر سجاد ارشد گجرنے کہا ہےکہ ایک طرف حکومت ملازمین کو کفایت شعاری کا درس دے رہی ہے اور دوسری طرف ریلوے انتظامیہ سالانہ کے بجائے 6ماہ بعد حسن کارکردگی کی تقریبات کر رہی ہے ملازمین کی ریٹائرمنٹ فنڈز نہ ہونے کی وجہ سے نہیں کی جا رہی اور ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین اور بیوائوں کو دئیے گئے چیک باؤنس ہو رہے ہیں دوسری طرف سٹیشنوں کی تزئین و آرائش کیلئےکروڑوں روپے کے فنڈز دستیاب ہیں ، ڈویژنل صدر سمپارس رانا انور رشید،ڈویژنل سیکرٹری عمران شاہدنےبھی خطاب کیا۔اس موقع پر ڈویژنل آرگنائزر حاجی غلام سرور چانڈیو ، حضور بخش خان، اور محمد اسلم خان بھی موجود تھے۔
تازہ ترین