• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی گندگی پھیلانے والوں کیخلاف کارروائی

پشاور(نیوزڈیسک)خیبر پختوخوا کے سینئر وزیر برائے سیاحت عاطف خان کی ہدایت پر گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے کارروائی کرکے سیاحتی مقامات پر گندگی پھیلا نیوالے ہوٹل،ریسٹورنٹ،سرکاری عمارتوں اور سیاحوں سے تقریبا 8لاکھ روپے جرمانے وصول کئے ہیں۔ گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کیمطابق 6سرکاری عمارتوں کیخلاف کاروائی کرکے 90ہزار روپے جرمانے وصول کئے جا چکے ہیں۔سرکاری عمارتوں میں سپیکر ہاوس، سی اینڈ ڈبلیو آ فس، ہائی وے اتھارٹی،وائلڈ لائف، فارسٹ اور ایف ڈبلیو عمارات بھی شامل ہیں۔اسکے علاوہ 28ہوٹل مالکان کیخلاف گندگی پھیلانے پر کاروائی کرکے 250000 روپے جرمانے وصول کئے گئے ہیں 21ریسٹورنٹس کے خلاف بھی کاروائی کرکے گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے ایک لاکھ 20ہزار جرمانے وصول کئے ہیں۔اسی طرح 43کیبین مالکان کے خلاف کاروائی کرکے ان پر ایک لاکھ 29ہزار روپے جرمانے عائد کئے ہیں۔9رہائشی گھروں پر گندگی پھیلانے کے خلاف کاروائی کرکے 90000 روپے جرمانے وصول کئے جاچکے ہیں۔ گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے گندگی پھیلانے پر سیاحوں کے خلاف بھی کاروائی کرکے ایک لاکھ 13 ہزار روپے جرمانے وصول کئے ہیں۔ سینئر وزیر عاطف خان نے گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو ہدایت کی ہے کہ وہ گندگی پھیلانے والوں کے خلاف بلا تفریق قانون کے مطابق کاروائی جاری رکھیں۔ سیاحتی مقامات اور قدرتی ماحول کو خراب کرنے کی کسی کو بھی اجازت نہیں دی جائیگی۔ انہوں گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو باقاعدگی سے صفائی مہم جاری رکھنے کی بھی ہدایت کی۔
تازہ ترین