• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آجکل باغبانی کا بہت زیادہ رجحان دیکھنے میں آرہا ہے اور لوگوں کی اس میں دلچسپی خاصی بڑھ گئی ہے۔ گھر کی خوبصورتی بڑھانی ہو یافضائی آلودگی سے چھٹکارا پانا ہو، باغبانی ایک بہترین مشغلہ ہے۔ کہا جاتا ہے کہ باغبانی کا شوق آپ کاوقت اور توجہ چاہتا ہےلیکن اگر باغبانی کا شوق ہو تو مصروف سے مصروف روٹین میں بھی وقت نکل ہی آتاہے۔ سیلیبرٹیز کی ہی مثال لے لیں، ٹف شیڈول کے باوجود کتنی ہی سیلیبرٹیز ایسی ہیں، جن میں باغبانی کا شوق جنون کی حد تک پایا جاتا ہے اور اسی لیے سیلیبرٹیز اپنے باغیچے کی ڈیزائننگ گھر کی خوبصورتی بڑھانے کے علاوہ اپنے شوق کی تکمیل کی خاطر بھی کرواتی ہیں۔سیلیبرٹیز کے گھروں میں باغیچے کا اسٹائل بھی ان کے گھروں کی طرح ہی خاصا منفرداور عالیشان ہوتا ہے، جن کو دیکھ کر آنکھیں جھپکنا بھول جاتی ہیں۔ سیلیبرٹیز کے باغیچے کیسے ہیں اور کس طرز پر ڈیزائن کیے گئے ہیں، آئیے اس موضوع پر آج بات کرتے ہیں۔

زوئی بیل

ہالی ووڈ اسٹنٹ وومن اور اداکارہ زوئی بیل نے گزشتہ برس جنوب مشرقی انگلینڈ میں واقع ایسٹ سسیکس ) East Sussex) کے علاقے ڈچلنگ میں 9لاکھ70ہزار پاؤنڈ کا نیاگھر خریدا۔ زوئی کے گھر میںداخلے سے قبل منفرد طرز پر بنا باغ کسی بھی انسان کی توجہ اپنی جانب سمیٹنے کے لیے کافی ہے۔ اس باغ کی پہلی خصوصیت وال پلانٹنگ ہے یعنی پو دوں کے لیے زمین ہی نہیں دیواروں کابھی انتخاب کیاگیا ہے۔ دیواروں پر لگی وسٹیریا کی بیل کے خوبصورت سفید اور جامنی پھول باغ کا ماحول خاصا مسحور کن بنادیتے ہیں۔ دوسری اطراف پھیلے اُوپر کی طرف بڑھتے ہوئے پودے ہیں۔

ڈیوڈ اور وکٹوریہ بیکھم

اسٹار کپل ڈیوڈ اور وکٹوریہ بیکھم نےکچھ سال قبل لندن کے علاقے کنگسٹن میں ایک نیا گھر خریدا، جس کی قیمت 30ملین پائونڈ ہے۔ 9ہزار فٹ رقبے پر پھیلے اس محل نما گھر کی تین منزلیں ہیں، جس میں آٹھ بیڈ روم اور سات باتھ روم بنے ہوئے ہیں۔ اس گھر کا باغ خاصا بڑا ہے، جس کے چاروں اطراف خوبصورت درخت موجود ہیں۔ باغ میں کافی بڑا سوئمنگ پول بھی ہے۔ ایک طرف بچے کیمپنگ کرتے ہیں جبکہ درختوں پر لالٹین اور روشنیا ں لٹکی ہوئی ہیں۔ دن ہو یا رات پورا خاندان سکون و آرام کیلئے یہیں موجود ہوتا ہے۔

لیسا اسنو ڈن

فیشن ماڈل اور ٹی وی و ریڈیو میزبان لیسا اسنوڈن کے گھر کا باغیچہ بھی خاصا متاثر کن ہے، لیسا کے باغیچے کے ڈیزائن کی بات کی جائے تو بیرونی حصے کو چاروں اطراف سے خوبصورت درختوںاور جھاڑیوں نے گھیرا ہوا ہے۔ ان جھاڑیوں اور درختوں کے مرکز میں بیٹھنے کے لیے انتظام کیا گیا ہے، جس کے لیے فرش کے طور پر گھاس کے بجائے گہرے پتھروں کا انتخاب کیا گیا ہے۔ یہ پتھر باغبانی والے حصے کو بیٹھک والی جگہ سے علیحدہ کرتے ہیں۔ یہی نہیں، یہاں لکڑی کی بسٹرو اسٹائل (ڈھابہ اسٹائل) کی دو کرسیاں او ر میز آنے والے کو خوش آمدید کہتی ہیں ۔

کیلی بروک

ہم اکثر گھر کے پچھلے حصے میں بنے صحن کی ڈیزائننگ کے لیے شش و پنج کا شکار رہتے ہیں۔ اس سلسلےمیں اسکاٹش ٹی وی کی میزبان اینڈریامیک لین کے گھر کے پچھلے حصے میں بنا باغیچہ خاصا مددگار ثابت ہوسکتا ہے کیونکہ ان کے باغیچے کا اسٹائل خاصا منفرد ہے۔ اینڈریا نے اپنے گھر کے اس حصے کو باغبانی کے لیے منتخب کرکے پھول پودوں سے سجایا ہے۔ یہ حصہ خوبصورت گلابی پھولوں اور جھاڑیوں سے ڈھکاہونے کے باعث خوبصورت منظر پیش کرتا ہے۔باغیچے میں ایک جھولا اور صوفہ سیٹ بھی رکھا گیا ہے، جہاں اینڈریا کی فیملی فرصت کے لمحات سے لطف اندوز ہوتی ہے۔

تازہ ترین