• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وسائل کا رُخ پسماندہ علاقوں کی جانب موڑ دیا ہے، بزدار

پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ ماضی کے حکمرانوں کی غلط ترجیحات کے باعث دور دراز کے علاقے ترقی سے محروم رہے اور ملک اپنی اصل منزل سے ہٹ گیا، تحریکِ انصاف کی حکومت نے وسائل کا رُخ پسماندہ علاقوں کی ترقی کی جانب موڑ دیا ہے۔

لاہور سے جاری کیے گئے بیان میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ سابق حکمرانوں نے عوام کے بنیادی مسائل یکسر نظر انداز کئے اور قومی وسائل نمائشی منصوبوں کی نذر کر کے ملک و قوم سے ظلم کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت سابق دور کی غلطیاں اور خرابیاں دور کر رہی ہے، ترقیاتی منصوبے عوام کی حقیقی ضروریات کو مدنظر رکھ کر ترتیب دیئے گئے ہیں۔

عثمان بزدار نے کہا کہ وہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں ان کی دہلیز پر فراہم کریں گے۔

تازہ ترین