• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے علاقے کلفٹن میں واقع نیوپلیکس سینما نے اپنے طرز کے منفرد پاکستان کے جدید اور پہلے اوپن ائیر سینما کا آغاز کیا ہے۔

کراچی کی خوبصورت شاموں میں فلمیں دیکھنے کے شائقین کراچی کے موسم کوانجوائے کرتے ہوئے اپنی پسندیدہ فلمیں دیکھ سکیں گے ۔

نئے اوپن ائیر سینما کی تصاویر سینما میں فلم دیکھنے والوں کے جوش میں اضافہ کر رہی ہیں ۔

اوپن ایئر مقامات کے باوجود پاکستان میں اب تک ایک بھی اوپن ایئر مووی تھیٹر نہیں تھا ۔

نیوپلیکس سینما نے اس منفرد اوپن ایئر سینما لانچ کرنے کا ارادا جلد ظاہر کرتا ہے ۔ یہ سینما ڈی ایچ اے نیوپلیکس کی چھت پر بنایا گیا ہے جس کی تعمیرات ابھی جاری ہیں ۔

سوشل میڈیا پوسٹ کے مطابق اوپن ایئر سینما کے ٹکٹ کی قیمت 900روپے ہو گی۔

تازہ ترین