وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی کہتے ہیں کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں قتل عام کی جانب بڑھ رہا ہے، اسے روکنا ہوگا۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں عوامی مزاحمت کی کال کو ناکام بنانے کے لیے قتلِ عام کے منصوبے بنا رہا ہے۔
وزیرِ خارجہ نے مزید کہا کہ امریکی تنظیم جینو سائیڈ واچ نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے نسل کشی کیے جانے کا الرٹ بہت سوچ سمجھ کر جاری کیا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں صورتِ حال بہت بگڑ چکی ہے، وہاں کے لوگ مجبوراً حالات اپنے کنٹرول میں لینے کی کوشش کر رہے ہیں، بھارت قتل عام کی جانب بڑھ رہا ہے، اسے روکنا ہو گا۔