مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور کشمیریوں کی نسل کشی سے متعلق الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
مقبوضہ کشمیر سے متعلق الرٹ امریکی این جی او جینو سائیڈ واچ نے جاری کیا ہے۔
الرٹ میں کشمیریوں کی متوقع نسل کشی کی علامات بھی بیان کی گئی ہیں، بتایا گیا ہے کہ مودی کی جماعت بی جے پی کا نظریہ ہندوتوا اس کی واضح علامت ہے۔
جینو سائیڈ واچ کا کہنا ہے کہ بھارتی قابض انتظامیہ کی جانب سے جابرانہ فوجی آمریت کشمیریوں کی متوقع نسل کشی کی ایک اور علامت ہے۔
دستاویز میں کہا گیا ہے کہ اقوامِ متحدہ اور رکن ممالک بھارت کو کشمیر میں نسلی کشی سے روکیں۔
امریکی تنظیم جینو سائیڈ واچ کا مزید کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں 1979ء سے 2006ء تک 50 ہزار کشمیری مارے گئے۔
جینو سائیڈ واچ کا یہ بھی کہنا ہے کہ بھارتی فوج کے ہاتھوں مقبوضہ کشمیر میں 2016ء سے اب تک 70 ہزار سے زائد کشمیری شہید ہو چکے ہیں۔