• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کی تباہی کے ذمہ دار دوسروں پر الزام لگارہے ہیں، سعید غنی

وزیراطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ سندھ میں پھر تبدیلی کی سازشیں کی جارہی ہیں، جمہوری حکومتوں اور پیپلزپارٹی کے خلاف ہمیشہ ایم کیو ایم فرنٹ لائن پر ہوتی ہے،  کراچی کی تباہی کے ذمہ دار اب دوسروں پرالزام لگا رہے ہیں۔


سعید غنی نے کہا کہ کراچی میں کچرے کے معاملے پر سیاست بھی اسی ایجنڈے کا حصہ ہے، پی ٹی آئی نے ایم کیو ایم کو آگے لگایا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بڑے نالوں کی صفائی کےایم سی اور چھوٹے نالوں کی صفائی ڈی ایم سیز کی ذمےداری ہے۔

دوسری طرف میئر کراچی وسیم اختر کا کہنا ہے کہ کراچی کے اضلاع، یوسیز، کنٹونمنٹس پر ان کا کنٹرول نہیں ہے۔

وسیم اختر نے کہا کہ عوامی مسائل حل کرنے والے محکمےسندھ حکومت کےپاس ہیں، جب تک تمام محکمے ایک چھتری تلےنہیں آتے، مسائل حل نہیں ہوسکتے۔

تازہ ترین