• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب حکومت نے بابا گرونانک کے 550 ویں جنم دن کی مناسبت سے سکھ کنونشن منعقد کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایک کنونشن گورنر ہاؤس لاہور جبکہ دوسرا ننکانہ صاحب میں ہوگا۔

کنونشن میں دنیا بھر سے سکھ برادری شرکت کرے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سکھ کنونشن کے انعقاد کی منظوری دے دی ہے۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے مطابق سکھ زائرین کوکنونشن میں شرکت کے لئے ممکنہ سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔

عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ ننکانہ صاحب میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت پر 15 کروڑ روپے خرچ کئے گئے ہیں، سکھ زائرین کی آمدورفت میں سہولت کے لیے ننکانہ صاحب میں سڑکو ں کی تعمیر و مرمت کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ننکانہ صاحب میں بابا گرونانک یونیورسٹی کا سنگ بنیاد مذہبی رواداری کا منہ بولتا ثبو ت ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں سکھ برادری اور دیگر اقلیتوں کو ہر طرح کی سہولتیں دے رہے ہیں۔

تازہ ترین