• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے پاکستان اور بھارت کے درمیان آئندہ ماہ اسلام آباد میں ہونیوالا ڈیوس کپ ٹائی نومبر تک ملتوی کردیا۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان ڈیوس کپ ایشین اوشینیا زون گروپ ون کی ٹائی 14 اور 15 ستمبر کو اسلام آباد میں طے تھی۔

آئی ٹی ایف کا کہنا ہے کہ پاکستان میں موجودہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے آزاد سیکیورٹی ماہرین کی بنیاد پر ڈیوس کپ کمیٹی نے پاک۔بھارت ڈیوس کپ ٹائی کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ڈیوس کپ کمیٹی نے صورتحال کو غیر معمولی قرار دیا اور کہا کہ ٹائی کو نومبر تک ملتوی کیا جاتا ہے، نئی تاریخ کا اعلان 9 ستمبر تک کردیا جائے گا۔ اس دوران آئی ٹی ایف پاکستان میں سیکیورٹی معاملات کا جائزہ لیتی رہے گی۔

دوسری جانب پاکستان کے ٹینس اسٹار اعصام الحق نے جیو سے گفتگو میں کہا کہ ٹائی کا دو ماہ کے لیے ملتوی ہونا بہتر ہے بجائے یہ کہ اُس کو کسی نیوٹرل وینیو پر منتقل کیا جاتا، اس دوران کشیدگی بھی کم ہونے کی توقع ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ اگر ٹائی کو نیوٹرل مقام پر شفٹ کیا جاتا تو اس سے پاکستان ٹینس کا نقصان ہوتا۔

تازہ ترین