• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے ایم سی، واٹر بورڈ کی تباہی کی ذمہ دار ایم کیو ایم ہے، ناصر حسین


وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ کراچی کی تباہی کے ذمہ دار سندھ حکومت پر الزامات لگانے والے ہیں جو جمہوریت کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔

برصغیر کے معروف روحانی بزرگ سید عبداللّہ شاہ غازی کے 1289ویں عُرس کے مو قع پر ناصر حسین شاہ نے مزار پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خانی کی۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ناصر حسین شاہ نے ایم کیو ایم پاکستان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم، تحریک انصاف کے ساتھ ملی ہوئی ہے کراچی کو تباہی تک پہنچانے میں ان لوگوں کا اہم کردار ہے، کے ایم سی واٹر بورڈ اور دیگر اداروں کی تباہی کا باعث یہی لوگ تھے۔

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ 2005 تک تمام اداروں کے پاس کروڑوں روپے موجود تھے لیکن آج تمام ادارے بے حال ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کو ایم کیو ایم کی طرف سے تجاوزات کی بھرمار، چائنا کٹنگ، بوری بند لاشیں دی گئیں، جبکہ اس وقت سب متحدہ قائد کے دباؤ میں تھے۔


تازہ ترین