آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعہ20؍محرم الحرام 1441ھ 20؍ستمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئے پاکستان میں سب پر قانون کا یکساں اطلاق ہوگا، فردوس عاشق


وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ نئے پاکستان میں سب پر قانون کا یکساں اطلاق ہوگا۔ نیب کو برا کہنے والے بتائیں نیب چیئرمین کا تقررکس نے کیا تھا؟مسئلہ نیب اور قانون کا نہیں کرتوتوں کا ہے۔

اسکردو میں بلاول بھٹو کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے معاون خصوصی کا کہنا ہے کہ بلاول صاحب! کٹھ پتلی وزراءاعظم کو آپ کے ابو ریموٹ کے ذریعے کنٹرول کیا کرتے تھے۔اپنی کرپشن بچانے کیلئے کشمیر کاز کا سہارا نہ لیں۔ غیرت مند اور عظیم کشمیری حق خود ارادیت کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے دے رہے ہیں۔ دو خاندان اپنی کرپشن بچانے کے لیے قومی کاز کو تو بخش دیں۔

انہوں نے کہا کہ بلاول صاحب! نئے پاکستان میں سب پر قانون کا یکساں اطلاق ہوگا۔ خواتین کے حوالے سے میاں صاحب کو جیل میں جا کر ملیں اور ان سے سوال کریں جنہوں نے اپنے دور میں آپ کی والدہ ماجدہ اور نانی پر مقدمات بنائے۔

فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ بھٹو کے وژن سے غداری بھٹو ازم پر کرپشن کا داغ لگانے والوں نے کی۔آپ کے والد اور پھوپھو قانون کی گرفت میں ہیں اور نئے پاکستان میں قانون سے کوئی بالاتر نہیں۔

قومی خبریں سے مزید