• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تجاوزات کیخلاف آپریشن،سامان ضبط کر لیا گیا

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈی جی ایم ڈی اے نےسڑکوں، چوراہوں کی توسیع اور ٹریفک میں رکاوٹ بننے والی پختہ و عارضی تجاوزات کیخلاف ہونے والے آپریشن کی خود نگرانی کا فیصلہ کر لیا،گذشتہ روز ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے نے آپریشن کی نگرانی کرتے ہوئے شیروانی ہوٹل کی تجاوزات ختم کرادی اور روڈکی تعمیر و توسیع کا کام موقع پر ہی شروع کرا دیا ، ایم ڈی اے چوک پر نجی بینک کی طرف سے بنائی گئی غیر قانونی دیوار جس سے ٹریفک کے بہاؤ میں رکاوٹ ہو رہی تھی دیوار کو بھی گرا دیا گیا، علاوہ ازیں انفورسمنٹ ٹیم نے چوک رشید آباد اور اطراف میں تجاوزات کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے سڑک کی دونوں سائیڈو ں اور فلائی اوور کے نیچے موجود تمام تر عارضی و مستقل تجاوزات ختم کرکے سامان ضبط کر لیا،بوسن رو ڈ تحصیل چوک سروس روڈ پر بنائے گئے غیر قانونی بیریر ہٹا دیئے گئے،دریں اثناڈائریکٹرجنرل تنویر اقبال نے کہا ہےکہ ایم ڈی اے چوک پر بجلی کے بے ترتیب پول شفٹ کرنے پر اور سڑک سے ملحقہ خالی جگہ کو ساتھ ملانے سے ایم ڈی اے چوک کی توسیع میں خاطر خواہ اضافہ ہو ا،تجاوزات مافیا کیخلاف بھر پور کارروائی ہوگی۔
تازہ ترین