• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بورڈ آف ڈائریکٹر اجلاس خیبر بنک کے ششماہی دورانیہ کے حسابات کی منظوری

پشاور (نیوز ڈیسک) بینک آف خیبر کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا 157ویں اجلاس میں 30جون کو ختم ہونیوالے ششماہی کے دوران ان آڈٹڈ کنڈینسڈ ان ٹیرم فنانشل سٹیٹمنٹ کی منظوری دی گئی۔ اجلاس کی صدارت ڈاکٹر شہزاد خان بنگش، ایڈیشنل چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا،جو بینک کے چیئرمین بھی ہیں، نے کی۔ اجلاس میں منیجنگ ڈائریکٹر سیف الاسلام، اسد محمد اقبال، رشید علی خان اور شہریار احمد نے شرکت کی۔اجلاس کو بتایا گیا کہ مذکورہ دورانیہ میں بینک کا بشمول ٹیکس منافع638 ملین روپے اور بعداز ٹیکس منافع 498ملین روپے رہا جبکہ فی شیئر حصہ .5رہا۔14فیصد اضافہ کے ساتھ رجسٹرڈ ڈیپازٹس کا خاتمہ195286ملین رہا جبکہ ایڈوانس116، 144ملین روپے رہا جو کہ 2018ء میں ختم ہونیوالے سال سے17فیصد زیادہ ہے۔ معمولی کمی کے ساتھ انوسٹمنٹس91,049ملین روپے رہااور بینک کے مجموعی اثاثہ جات 235,559ملین روپے رہے۔بورڈ نے بینک کی مجموعی کارکردگی اور تمام شعبوں میں ترقی پر اطمینان کا اظہار کیا اور 30 جون کو ختم ہونیوالے ششماہی دورانیہ کے اکائونٹس کی منظوری دی۔ چیئرمین نے کہا کہ موجودہ حالات، پالیسیوں میں تبدیلیوں اور خصوصاً ایکسچینج ریٹس کی وجہ سے بینک کو مالیاتی چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کے لئے زیادہ محنت کی ضرورت ہے۔
تازہ ترین