• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیلر سوئفٹ کے نئے البم کی ویڈیو


امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کے نئے البم ’لوَر‘ کی ویڈیو ریلیز ہونے سےقبل لیک ہوگئی، البم 23 اگست کو ریلیز ہونا تھا۔

اس سے قبل بھی ٹیلر سوئفٹ کے دو البمز کی ویڈیو اِسی طرح لیک ہوئی تھیں، جن میں ’ریپیوٹیشن‘ اور ’ 1989 ‘ البمز شامل تھے۔ جس روز گلوکارہ کے البمز ریلیز ہونے تھے اُسی روز ریلیز سے کچھ دیر قبل ویڈیوز انٹرنیٹ پر شیئر ہونے لگیں۔

اب ٹیلر سوئفٹ کے نئے البم ’لور‘ کے ساتھ بھی وہ ہی سب ہوا جو اُن کے گزشتہ دو البمز کے ساتھ ہوا تھا، البم ’لور‘کے 18 ٹریکز کی ویڈیوز ریلیز ہونے سے ایک روز قبل ہی اپ لوڈ کردی گئی، اس کے بعد ٹیلر سوئفٹ کے مداحوں میں ہل چل مچ گئی ہے۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گلوکارہ کے مداحوں نے سوشل میڈیا پر مطالبہ کیا ہے کہ البم ریلیز ہونے سے قبل’لور‘ سے متعلق کسی بھی لنک کو شیئر نہیں کریں۔

ٹیلر سوئفٹ کے مداحوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ویڈیو لیک ہونے سے متعلق بہت سے ٹوئٹ کیے، گلوکارہ کے ایک مداح نے ٹوئٹر پر ٹوئٹ کیا کہ ’یہ ٹیلر سوئفٹ اور ان کی ٹیم کے لئے مناسب نہیں ہے کہ اُن کے البم کی ویڈیوز ریلیز ہونے سے قبل لیک ہوگئیں، آئیے اُن کے کام کا احترام کریں اور ریلیز ہونے کا انتظار کریں ،کچھ دیر کے بعد ہم ’لور‘ کے سارے گانے سُن سکتے ہیں۔‘

گلوکارہ کے ایک مداح نے اُن کے البم کی تعریف کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا کہ ’ٹیلر سوئفٹ کا البم ’لور‘ نہ صرف بہترین البم ہے بلکہ اس سال کا سب سے بہترین البم بھی ہے۔‘

واضح رہے کہ گزشتہ دِنوں ٹیلر سوئفٹ نے تعلیم کے حصول کے لیے ایک پاکستانی طلبہ عائشہ خرم کی مالی مدد کی تھی۔

تازہ ترین