بلوچستان میں کانگو وائرس کی صورت حال تشویشناک ہوگئی، وائرس کے شبہے میں مزید 7 مریضوں کو فاطمہ جناح اسپتال کوئٹہ منتقل کر دیا گیا۔
فاطمہ جناح اسپتال انتظامیہ کے مطابق کانگو وائرس کےشبہ میں مزید 7 مریضوں کو فاطمہ جناح اسپتال میں داخل کیا گیا ہے، وائرس کے 2 مشتبہ مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
کانگو وائرس کےمشتبہ مریضوں کےخون کے نمونے حاصل کرلئے گئے ہیں جنہیں تشخیص کے لئے لیبارٹری بھیج دیا گیا ہے اور مریضوں کو ضروری علاج کی فراہمی شروع کر دی گئی ہے۔
اسپتال ذرائع کے مطابق مشتبہ مریضوں کا تعلق کوئٹہ اور پشین سے ہے، انتظامیہ کے مطابق اسپتال میں پہلے سے داخل ایک مشتبہ مریض میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے تاہم متاثرہ مریض کی حالت خطرے سے باہر ہے اور علاج جاری ہے۔
واضح رہے کہ رواں سال اب تک 15 مریضوں میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔