• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر شاداب خان نے کہا ہے کہ جوڑے آسمان پر بنتے ہیں، شادی والدین کی پسند سے ہوگی۔

پاکستان ٹیم کے لیگ اسپنر شاداب خان کی میڈیا سے گفتگو


لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں شاداب خان کا کہنا ہے کہ مصباح الحق کے ساتھ کھیل تو چکے ہیں اور اب ان سے کرکٹ سیکھنے کا موقع مل رہا ہے، ٹریننگ کیمپ سے کھلاڑیوں کو بہت فائدہ ہورہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ آل راؤنڈر کی حیثیت سے کھیلتے ہیں اور میری پوری کوشش ہوتی ہے کہ بیٹنگ میں بھی اچھا پرفارم کروں، بیٹنگ میں امپروومنٹ پر خصوصی توجہ دے رہا ہوں۔

تازہ ترین