• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اماراتی اقامہ رکھنے والے پاکستانیوں کے کوائف طلب

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے متحدہ عرب امارات سے اقامہ رکھنے والے پاکستانیوں کے کوائف مانگ لیے۔

ایف بی آر نے اقامہ رکھنے والے پاکستانیوں کا ڈیٹا لینے کے لیے متحدہ عرب امارات کی وزارتِ خزانہ کو خط لکھا ہے۔

ایف بی آر کے اس خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ اس سے قبل اس ضمن میں متحدہ عرب امارات کی جانب سے ملنے والی رپورٹ ٹھوس نہیں ہے، جبکہ مہیا کی گئی معلومات بھی ناکافی ہیں۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کا خط میں مزید کہنا ہے کہ رپورٹ میں 3620 اکاؤنٹس کے بارے میں بتایا گیا ہے، ان اکاؤنٹس میں بتایا گیا بیلنس بھی بہت کم ہے، یہ بیلنس ہماری توقعات کے برخلاف اور ناکافی ہے۔

ایف بی آر کا اماراتی وزارتِ خزانہ کو لکھے گئے خط میں یہ بھی کہنا ہے کہ اگر کوئی پاکستانی قانونی طور پر امارات میں سرمایہ کاری کرتا ہے تو ہمیں اس پر کوئی اعتراض نہیں۔

تازہ ترین