قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف اور مسلم لیگ نون کے صدر میاں شہباز شریف نے کا کہنا ہے کہ برطانوی اخبار ڈیلی میل اور صحافی نے لیگل نوٹس کا جواب اب تک نہیں دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ڈیلی میل اور اس کے رپورٹر نے میرے لیگل نوٹس کا جواب 22 اگست تک دینا تھا۔
شہباز شریف نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ برطانوی اخبار ڈیلی میل اور رپورٹر کے خلاف لیگل نوٹس بہت پہلے بھیجا جا چکا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ڈیلی میل نے کہا تھا کہ وہ بہت جلد ان کے لیگل نوٹس کا جواب دیں گے تاہم یہ نہیں بتایا کب تک دیں گے، ڈیلی میل کے رپورٹر ڈیوڈ روز نے بھی 17 اگست تک جواب داخل کرانے کا کہا تھا۔