• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیریوں سے یکجہتی کیلئے سنی تحریک کے مظاہرے، حکومت سے جہاد کے اعلان کا مطالبہ

کراچی (پ ر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری کی خصوصی ہدایت پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے،علماء کرام نے سنی تحریک کی اپیل پر مساجدوں میں جمعہ کے اجتماعات میں بھارت کی دہشتگردی کے خلاف قرار دادیں منظور کرائی گئیں،کشمیریوں سے مکمل اظہار یکجہتی اور جہاد کے اعلان کا حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا گیا،مرکزی رابطہ کمیٹی کے ارکان فہیم الدین شیخ،محمد آفتاب قادری،محمدطیب قادری، لیگل ایڈ کمیٹی کے رکن حامد ادریس ایڈووکیٹ اور دیگر مقررین نے کہا کہ کشمیر میں ظلم وبربریت کی انتہا ہوگئی مودی اس صدی کا فرعون ہے،مودی یاد رکھے ہر ظالم وجابر اور فرعون کے خاتمے کیلئے ہر ادوار میں حسینیت نے سر اٹھایا ہے،کشمیر میں بچوں،جوان بوڑھوں کا قتل اور ماؤں بہنوں کی عزتوں کو پامال کیا جارہا ہے،کشمیریوں کو حق خود ارادیت دلانے کیلئے عالمی برادری مثبت اور عملی کردار ادا کرے،کشمیر میں مردوں،عورتوں،بچوں پر دردناک مظالم ہورہے ہیں حکومت جہا د کا اعلان کرئے،انشاء اللہ فرنٹ پر کھڑے ہوکر باؤنڈری وال پار کرجائینگے، کشمیر کو بھارتی تسلط سے آزاد کرانے کیلئے پاکستان کے عوام متحد اور پاک فوج کے ساتھ ہیں۔

تازہ ترین