• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیروزگاری نوجوانوں کو پرتشدد انتہا پسندی کی جانب دھکیل رہی ہے، فیصل سبزواری

کراچی (پ ر) میڈیا بیٹھک کے زیر اہتمام یوتھ پالیسی ترجیحات کے عنوان سے کانفرنس میں سابق صوبائی وزیر فیصل سبزواری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بیروزگاری نوجوانوں کو پر تشدد انتہا پسندی کی جانب دھکیل رہی ہے۔ اس موقع پر شرکا نے یوتھ پالیسی 2018کو عام کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ نوجوانوں کیلئے پالیسیاں بناتے وقت محروم علاقوں کے نوجوانوں کی سفارشات پر خاص دینے کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر ڈاکٹر میر بشیر علی، سمیر میر شیخ، بلال خواجہ، انجم جنجوعہ، پروفیسر ڈاکٹر اختر بلوچ اور ڈاکٹر رومانہ اعزاز نے بھی خطاب کیا، مقررین نے طلبہ یونینوں کی بحالی کو وقت کی ضرورت قرار دیا۔

تازہ ترین